چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختاراحمد اور وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑکی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد سے وائس چانسلر خضدارانجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑکی اسلام آباد میں ملاقات،بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کی تعمیر و ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے چیئرمین ایچ ای سی کوخضدار جامعہ کی تعمیر و ترقی اور جن نئے چار ڈیپارٹمنٹس پر کام ہورہاہے ان اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے گزشتہ چار سالوں میں خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے جس شعبے میں بھی منصوبے پائیہ تکمیل کو پہنچے ہیں اور یا ان پر کام ہورہاہے ان سب کے بارے میں تفصیل کے ساتھ اظہارِ خیال کیا۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایچ ای سی کی فہرست میں خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی نمایاں واعلیٰ حیثیت کے حامل جامعہ ہے جوانجینئرنگ اور ٹیکنا لوجی کے شعبوں میں باصلاحیت انجینئرز تیار کررہی ہے انہوں نے خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں نئے چار ڈیپارٹمٹس سے متعلق جامعہ کے وائس چانسلرکو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ایچ ای سی خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں جامعہ کے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہے اور ان کی بھر پو رحوصلہ افزئی کی جائیگی۔چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھاکہ ملک میں قائم یونیورسٹیز ملک کے وہ اثاثے ہیں جوتعمیر و ترقی خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں یہ جامعات تعلیمی تحقیقی معیار اور اسٹوڈنٹس کی کردار سازی کے علاوہ انہیں تیکنیکی صلاحیتوں سے ہمکنار کرکے انہیں ملک و قوم کی خدمت کا موقع فراہم کررہی ہیں ایچ ای سی ملک بھر میں پھیلے جامعات کی نیٹ ورک کو مذید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتی ہے تاکہ قوم کو علمی فنی اور تیکنیکی شعبوں میں باصلاحیت تعلیم یافتہ افراد کی کھیپ ملے اور ملک دنیاء کے دیگر ممالک کے برابر کی حیثیت حاصل کرنے کی منزل کی جانب گامزن ہو۔ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ کے درمیان کافی خوشگوار ماحول میں ملاقات اور بات چیت ہوئی۔