ریکوڈک منصوبے کے معاملات میں وزیراعلی بلوچستان نے چاغی بلخصوص نوکنڈی کی بہترین نمائندگی کرکے علاقے کی ترقی پر مہر لگا دی ہے،میر اعجازسنجرانی

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان کے سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کے معاملات میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان،چاغی اور بلخصوص نوکنڈی کی بہترین نمائندگی کرکے علاقے کی ترقی پر مہر لگا دی ہے،انہوں نے کہا کہ پہلے پہل ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کو دس فیصد شیئرز طے ہوا تھا لیکن وزیراعلی بلوچستان کی بہتر حکمت عملی اور سیاسی بصیرت سے دس فیصد سے شیئرز کو بڑھا کر پچیس فیصد کردیا گیا جسکی بغیر سرمایہ کاری کے بیرک گولڈ اور حکومت پاکستان کے ساتھ منافع میں شراکت دار ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ ضلع چاغی میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے چالیس ارب مختص کرکے اور اس میں منصوبے کیساتھ ملحقہ علاقوں کو پہلی ترجیح دی جائیگی کہ اس بیان سے نہ صرف اہل چاغی بلخصوص نوکنڈی کے عوام ترقی یافتہ علاقوں کے صفوں میں شامل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے وزیراعلی بلوچستان نے جو موقف اختیار کیا ہے وہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔انہوں نے ریکوڈک منصوبے کے بارے تمام معزز اراکین اسمبلی کو ان کیمرہ سیشن بریفنگ دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کے اعلی قیادت سے ملاقات کرکے منصوبے سے متعلق اعتماد میں لیکر بلوچستان کے روایات کو مضبوط اور منظم کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نے ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں کوئٹہ سے نوکنڈی آکر اہل علاقہ کے سولات کا انتہائی اطمینان اور محبت کیساتھ جوابات دے کر پراجیکٹ کی افادیت اور مستقبل قریب میں ترقیاتی منصوبوں کے شروع ہونے کے متعلق تفصیلی بریف کرکے ضلع چاغی کی پسماندگی دور کرنے میں موثر ثابت ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نے منصب سنبھالتے ہی پورے بلوچستان میں چیک پوسٹوں کے خاتمے کا اعلان کیا سرحدی علاقوں میں لوگوں کے کاروبار کے مواقع پیدا کئے انہوں نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو ایک حقیقی عوامی نمائندہ ہیں جنکی سیاسی ویژن عوام کی ترقی ہے اور عوام کو روزگار دلا کر انکی معیار زندگی بلند کرنا ہے۔انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو کے ملازمین کی بحالی سمیت میٹرو پولیٹن کی تعداد بڑھانے جیسے اقدامات ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے لوگوں کو روزگار دلانے کیلئے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو احکامات جاری کیے کہ زیادہ سے زیادہ خالی آسامیوں کو مشتہر کرکے لوگوں کو کھپانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مختصر مدت میں بلوچستان کے مسائل کے حل اور عوامی ترقی میں جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بلوچستان بری طرح متاثر ہے لیکن وہی پر وزیراعلی بلوچستان کی کاوشوں سے متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائی جارہی ہے اور وزیراعلی بلوچستان کی بار بار درخواست پر وزیراعظم محمدشہباز شریف متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے صوبائی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون و کمک کرکے سیلاب متاثرین کی بحالی میں بھرپورکردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نوکنڈی میں یہاں کے مسائل اور انکی حل کیلئے مختلف محکموں کے سیکرٹریز کو علاقے کے دورے کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صحت،تعلیم اور پانی کے متعلق مسائل کے حل ڈھونڈ کر علاقے کے عوام کی بنیادی ضروریات کو فل الفور ترجیحی بنیادوں پر پورے کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آر ایچ سی کو تمام سہولیات سے لیس کرنے،ایجوکیشن کے خالی آسامیوں پر ایڈہاک بنیادوں پر بھرتیوں سمیت پانی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے