لیویز فورس کی بہترین کارکردگی سے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ، حاجی نور محمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس قادر بخش پرکانی سے انکے آفس میں ملاقات کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ لیویز فورس کی بہترین کارکردگی سے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے وسیع رقبے پر مشتمل صوبے کی سیکورٹی لیویز کے ذمہ ہے عوام کا لیویز فورس پر اعتماد مزید پختہ ہورہا ہے قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر سمیت اسٹریٹ کرمنلز کو قابو کرنے کی صلاحیت لیویز فورس بہتر جانتی ہے انہوں نے کہا کہ آرمی، ایف سی، لیویز اور پولیس کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں لیویز ایک قبائلی اور علاقائی فورس ہے لیویز کے جوانوں نے نہ صرف اندرون بلوچستان بلکہ سرحدات پر بھی امن وامان کے قیام کیلئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں لیویز اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اسمبلی فلور پر آواز اٹھا چکا ہوں لیویز کو جد ید خطوط پر استوار کرنے کیلئے صوبائی حکومت بھی ٹھوس اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس ہمارا فخر اور صوبے کی محافظ فورس ہے جس نے بلوچستان کے طول و عرض میں دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایسا جانباز محافظانہ کردار نبھایا ہے کہ آج پورے بلوچستان امن وسکون کی فضائ قائم اور معمولات زندگی بحال ہے حکومتی اقدامات اور ڈائریکٹر جنرل قادر بخش پرکانی کی تعیناتی سے بلوچستان لیویز فورس ایک منظم اور جدید فورس میں تبدیل ہوچکی ہے سیکورٹی فورسز کے بہادر نوجوانوں نے اپنے لہو سے بزدل دشمن کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنایا ہے لیویز فورس اس وقت اعلیٰ معیار کی صلاحیتوں سے لبریز ہے اور صوبے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کررہی ہے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنا لیویز فورس بہتر انداز میں سمجھتی بھی ہے اور سرانجام بھی دیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے