پیپلزپارٹی کے جیالوں نے 18 اکتوبرکواپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امرہو گئے، نواب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے 18 اکتوبر کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہو گئے کارکنوں نے سانحہ کارساز کے موقع پر جس بہادری سے اپنے قائدین محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکی حفاظت کر کے بہادری کی مثال قائم کر دی ہم شہدائے سانحہ کارساز کے بہادر سپوتوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدائے سانحہ کار ساز کی برسی کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو راستہ سے ہٹانے کے لئے ان کے قافلے کو یہ سفاکانہ انداز میں نشانہ بنایا اور جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے درجنوں جیالے اور کارکن اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کے اعلیٰ رتبہ پر فائز ہو گئے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے آج ان شہداء کی برسی ہے جنہوں نے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی ملک میں عدل و انصاف کی مضبوطی کیلئے اپنے جان جان آفرین کے حوالے کردیئے ہم ان شہداء کو ان کے لازوال قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں شہدائے کارساز کا خون بھی شامل ہے ہم ان کے اس عظیم قربانی کو فراموش نہیں کریں گے شہدائے کارساز نے جس مشن کے لئے خون میں لت پت ہو گئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت شہدا? کے مشن کی تکمیل اور پاکستان میں عوامی حکمرانی کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے