بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال روزبروزابترہوتی جارہی ہے، نصر اللہ زیرے
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس پشتونخوا میپ کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے 16اکتوبر کو لورالائی میڈیکل کالج کے عقب میں واقعے ڈیم میں پکنک منانے کیلئے جانے والے طلباء کو روک کر ان پر فائرنگ کی جس سے اسرار خان اوتمانخیل شہید اور دیگر تین طلباء زخمی ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ لورالائی میں بچوں کے اغواء کے واقعات بھی رونما ہورہے ہیں۔ آئے روز لورالائی ڈی جی خان شاہراہ پر ٹرکوں پر حملہ کیا جاتا ہے سر عام منشیات فروخت کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس ہے انہوں نے کہاکہ خاران میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا صوبے کے دیگر علاقوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین سے سرکاری گارڈ واپس لئے گئے ہیں جبکہ پرائیویٹ لوگ گارڈز گھما رہے ہیں