سانحہ کارساز کے شہید جیالے کارکنان کی قربانی کوکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،میرچنگیز خان جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑاورسیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے سانحہ کارساز کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہید جیالے کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت کو جلا بخشی جن کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیادوں میں ہماری قیادت اور کارکنوں کا خون شامل ہے آج کے دن شہید بی بی ان اور انکے جانثاروں نے آمر کا مقابلہ کیاہم جانیں دے کر بھی میدان میں کھڑے ہیں اور آمر مشرف بھاگا پھر رہا ہے، آمروں نے ہمیشہ طوالت اقتدار کی خاطر جمہوریت پسندوں کا خون بہایا ہے پی پی پی کی قیادت اور کارکنوں نے ہر آمریت کے خلاف خون کا نذرانہ دیا ہماری منزل ایسا پاکستان ہے جہاں بلا امتیاز رنگ، نسل، مذہب و جنس سب پاکستانی برابر ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ترقی پسند اور روشن خیال پاکستان کی طرف سفر جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ اٹھارہ اکتوبر جمہوریت کے سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس دن پاکستان پیپلز پارٹی کے لاکھوں کارکنوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا وطن واپسی پر استقبال کرکے اور اس سانحہ میں پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کردیا کہ ہم ملک میں جمہوریت کے سوا کوئی دوسرا نظام نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے سانحہ کارساز کے شہداء کوانکی برسی پر بردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے