حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی کے لئے تما م وسائل برؤے کارلارہی ہے، میرعبدالقدوس بزنجو
صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی کے لئے تما م وسائل برؤے کار لارہی ہے اور متاثرین کو صحت تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ صحبت پور کے موقع پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل صوبائی وزیر میر محمد خان لہڑی رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم کھوسہ بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے متاثرہ علاقوں کے زمینداروں کی بحالی کے لئے 16 ارب روپے کی لاگت کے پروگرام کا آغاز کیا ہے جسکے تحت زمینداروں کو شمسی توانائی بیجوں اور کھاد پر سبسیڈی دی جائے گی تاکہ انہیں انکے پیروں پر دوبارہ سے کھڑا کیا جائے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پروگرام کے لئے معاونت پر وفاقی حکومت سے بھی درخواست کی ہے وزیراعلء نے وزیراعظم سے انکی جانب سے اعلان کردہ 10 ارب روپے کے فوری اجراء کی درخواست بھی کی وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی پر انکا شکریہ بھی ادا کیا وزیراعظم نے متاثرہ اضلاع میں پینے کے صاف پانی صحت اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے وزیراعلء اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے زراعت کی بحالی کے پروگرام سمیت نقصانات کے ازالے کے لئے وفاقی حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔