مکران میڈیکل کالج کے طلباء اور طالبات کا ایف سی کیمپ تربت کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی دعوت پر مکران میڈیکل کالج کے 107 طلباء بشمول 35 طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ایک دن کے لئے ایف سی ہیڈ کوارٹرز تربت کا دورہ کیا جہاں آفیسرز اور طلباء کے درمیان کھیلوں اور تفریح کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔آفیسرز اور طلباء کے درمیان کرکٹ میچ ہوا جو طلباء کی ٹیم نے جیت لیا۔کرکٹ کے علاوہ بہت سے دیگر تفریحی ایونٹ منعقد کئے گئے جن سے مہمان نوجوان بہت خوش ہوئے۔دن کے اختتام پر طلبا بلوچی چاپ اور پشتو اتنڑ سے بھی محظوظ ہوئے۔تقریب کو طلباء کی طرف سے بہت پذیرائی ملی اور انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں ایک دوسرے کو بہتر سمجھنے میں بہت مفید رہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے