ہم چاہتے ہیں کہ فلڈ ریلیف میں بلوچستان کو نظر انداز نہ ہونے دیا جائے،آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر اور فلڈ ریلیف کمیٹی کے ممبر آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ نصیر آباد ڈویژن سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع جو بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان اضلاع کے متعلقہ کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنرز نے اگر ابھی تک رپورٹس مرتب نہیں کیں ہیں تو بلوچستان کے ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ روابط قائم کر کے اپنے اپنے علاقوں کی مفصل اور جامع رپورٹس فوری طور مرتب کرائیں تاکہ کسی بھی ضلع‘ تحصیل سمیت دور دراز علاقوں کے متاثرین کی بحالی میں رکاوٹ نہ آ سکے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی بلوچستان کی بڑی جماعت ہے ہم چاہتے ہیں کہ فلڈ ریلیف میں بلوچستان کو نظر انداز نہ ہونے دیا جائے حکومت میں ہوں یا حکومت سے باہر ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم عوام کی امنگوں‘ مسائل‘ مشکلات‘ احساسات و جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ڈونرز کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ بلوچستان جس کا95فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہو چکی ہے اس کی دوبارہ بحالی میں اپنا کردار ادا کرے رہیں نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز بھی بلوچستان میں عملی طور پر عوام کی خدمات میں کردار ادا کریں کیونکہ سیلاب اور بارشوں کے بعد دوسرا مرحلہ عوام کی بحالی کا ہے جو اہمیت کا حامل ہے مرکزی و صوبائی حکومت اس حوالے سے کسی حد تک ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں مگر یہ ممکن نہیں کہ اتنی بڑی تباہی کے بعد بحالی کا عمل مکمل کیا جا سکے کمشنر‘ ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اپنے اضلاع میں ہونے والے تباہی کی رپورٹس کو ارسال کریں تاکہ وفاقی حکومت اپنا مثبت کردار ادا کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے