شہید جسٹس محمد نور مسکانزئی کے قاتلوں کو قانون میں گرفت میں لایا جائیگا،لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور

خاران(ڈیلی گرین گوادر)کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکان زئی کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت، شہید کی پاکستان کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اتوار کو کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے خاران کا دورہ کیا اور گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکان زئی کے اہلخانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔کور کمانڈر بلوچستان نے نور محمد مسکان زئی کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہید کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا۔ کور کمانڈر بلوچستان کا کہنا تھا کہ شہید چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی ایک بہادر اور نڈر انسان تھے اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے شہید کے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ دہشت گرد قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے