حکومت بلوچستان نے خاران واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک حکمنامے کے مطابق حکومت بلوچستان نے خاران واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔یہ جے آئی ٹی انداد دہشتگردی ایکٹ 1887کے سیکشن 1910کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ اس جے آئی ٹی کے کنویز ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان ہونگے۔ جبکہ دیگر سات ممبران میں ڈی آئی جی رخشان ڈویژن بمقام کاران،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کوئٹہ،آئی ایس آئی خاران،ایم اائی خاران، آئی بی خاران، ایف سی آئی او خاران کے نمائندے اور مذکورہ کیس کے آئی او شامل ہیں۔ حکمنامے کے مطابق جے آئی ٹی ایف آئی آر 26/2022انڈر سیکشن 302,324کیو اینڈ ڈی 34پی پی سی،7/ATA،سی ٹی ڈی مزید برآں ایف آئی اے، فنانشل مانٹرنگ یونٹ(FMU)سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)اور ٹیسٹ بنک آف پاکستان کو جے آئی ٹی کی تحقیقات میں معاونت کے احکامات بھی دئے گئے ہیں۔ حکمنامے کے مطابق جے آئی ٹی 30کام کے دنوں کے اندر انہی وپرٹ جمعکرائے گی اور ضابطہ کی دفعہ 173کے تحت رپورٹ برا ہ راست اسنداد دہشت گردی کی عدالت کو بھیجے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے