اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سیشن عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع سینئر سول جج محمد شبیر نے محفوظ فيصلہ سنا دیا

عادل تنولي OC سیشن عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔۔پی ٹی آئی کے سینیٹر نے عدالت میں تسلیم کرلیا کہ متنازعہ ٹویٹ انہوں نے خود اپنے موبائل فون سے کی تھی VO متنازعہ ٹویٹ کرنے پر گرفتار اعظم سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سینئیر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، اُن کے وکلا بابر اعوان اور علی بخاری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے حکام نے کیس فائل جج کے حوالے کردی، اور اعظم سواتی کے ٹویٹس کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے بتایا کہ پیکا کی سیکشن 20 کے تحت مقدمہ درج ہوا، تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے شدید ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے گئے۔ایف آئی اے نے عدالت سے اعظم سواتی کے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ جس پر عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ موبائل فون برآمد کرلیا گیا جس سے ٹویٹ کیا گیا تھا۔

اعظم سواتی نے خود عدالت کو بتایا کہ انہوں نے وہ فون گھر سے باہر پھینک دیا تھا، اُس میں اُن کی بیٹی کی تصویریں ہیں۔ جب میں مان رہا ہوں کہ ٹویٹ میں نے خود کیا تو پھر ایف آئی اے کو اور کیا چاہیے۔عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے