پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے،نوازشریف

لندن(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی جوہری پروگرام پر بیان سے متعلق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دا ر ایٹمی ریاست ہے۔

مسلم لیگ ن رہنما نواز شریف نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتاہے۔پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔انکا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔ پاکستان دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے