کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے وار جا ری،مزید46کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے وار جا ری، ڈینگی کے مزید 46کیسز رپورٹ ہو نے کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے18،کیچ سے16، گوادر سے11اور کوئٹہ سے 1ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4277ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران281افراد ڈینگی سے متاثرہ ہو ئے ہیں جن میں 126کا تعلق لسبیلہ، 90کا کیچ، 64کا گوادر اور 1کا کوئٹہ سے بتایا جا تا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے