نواب اسلم خان رئیسانی کی زیر صدارت سراوان کے قدیم روایات کو قائم رکھنے کیلئے ہر ماہ جرگہ منعقدہ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی زیر صدارت سراوان کے قبائلی سربراہان کا طویل جرگہ،سراوان کے قدیم روایات کو قائم رکھنے کیلئے ہر ماہ جرگہ منعقدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جمعرات کوچیف آف سراوان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی زیر صدارت سراوان ہاؤس کوئٹہ میں سراوان کے قبائلی سربراہان کا طویل جرگہ منعقد ہوا جس میں نواب محمد خان شاہوانی، سردار کمال خان بنگلزئی، سردار عزیز احمد لہڑی، سردار حبیب الرحمن رستم زئی، سردار محمدعاصم سرپرہ، سردار شیر باز ساتکزئی، سردار محمد اسحاق مینگل شریک ہوئے طویل دورانیہ کے جرگے میں سراوان کے دیرینہ مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور سراوان کے رسم ورواج کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اوراپنے قدیم روایات کو قائم رکھنے کیلئے ہر ماہ جرگہ منعقدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے