سیلاب متاثرین کی امداد اوربجالی کیلئے اسلامک ریلیف سمیت دیگرامدادی اداروں کی کارروائیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) اسلامک ریلیف نے سیلاب سے متاثرین کی بحالی اورآباد کاری کے منصوبے کا کوئٹہ میں باقاعدہ آغاز کردیا ہے جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اینڈ پلاننگ پی ڈی ایم اے اصغر جمالی،ڈائریکٹر پلاننگ پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی امان اللہ رندنے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میرشہک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی بہت زیادہ ہے جس سے نمٹنا اکیلے حکومت کے بس کی بات نہیں ہے متاثرین کی امداد اوربجالی کیلئے اسلامک ریلیف سمیت دیگرامدادی اداروں کی کارروائیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک ریلیف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے شلٹرز، اشیاء خوردونوش اور کیش گرانٹ فراہم کی اب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے اقدامات کی شروع کیلئے گراونڈ بریکنگ سرمنی کا کوئٹہ میں انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد ہم نے متاثرہ علاقوں کا ازخود دورہ کرکے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا اب انکی دوبارہ بحالی کے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اورحکومت متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ڈائریکٹر پلاننگ پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)امان اللہ رند نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کو مد نظررکھتے ہوئے اسلامک ریلیف نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان فراہم کیا جومتاثرین کی مشکلات کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے اور ڈونرز کے ساتھ ملکر پہلے مرحلے میں لوگوں کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کیااور دوسرے مرحلے میں لوگوں کے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیکر رپورٹ حکومت کو پیش کی جارہی ہے تاکہ متاثرین کی مالی امداد کو یقینی بنایا جاسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اینڈ پلاننگ اصغر جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور اسلامک ریلیف جو کہ ایک بین الاقوامی این جی او ہے نے مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلابی صورتحال کے فورا بعد ہی بلوچستان کے متاثرہ علاقوں پر کام کرنا شروع کردیا تھا اسلامک ریلیف کے سرگرمیوں سے سیلاب زدگان کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے اور اب ان کے گھروں کا بندوبست کا آغاز بھی اسلامک ریلیف پاکستان کر رہا ہے ہم اسلامک ریلیف پاکستان کے ان سرگرمیوں کو سراہتے ہے اور انٹرنیشنل فنڈ ریذرز سے درخواست کرتے ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کرمتاثرین کی بحالی میں اپنا کردارادا کریں اسلامک ریلیف کے ایریا پروگرام منیجر عیساطاہر نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھرمیں ریکارڈ تباہی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 20لاکھ سے زائد گھر زمین بوس ہوئے بلوچستان ان متاثرہ علاقوں میں سے ہے جہاں متاثرین آج بھی بے یارومددگار کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامک ریلیف پاکستان نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے بلوچستان سے منصوبے کا آغاز کیا ہے اور 5لاکھ لوگوں کوریلیف فراہم کرنے کے بعد 4600متاثرین کیلئے گھرتعمیر کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے