ملک بھر کے حساس اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) حکومت نے انسداد پولیو کے لیے ملک بھر کے حساس اضلاع میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ ہے۔ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 24 تا 28 اکتوبر تمام صوبوں میں چلائی جائے گی، ذیلی انسداد پولیو مہم تین روزہ ہوگی جس میں دو کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم 83 مخصوص اضلاع میں ہوگی یہ مہم 19 اضلاع میں مکمل طور پر جب کہ 64 اضلاع میں جزوی طور پر ہوگی جس میں دو کروڑ 51 لاکھ 53 ہزار 816 بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے 28، سندھ کے 21، بلوچستان کے 19 اور پنجاب کے 14 اضلاع سمیت اسلام آباد میں مہم چلائی جائے گی، پاک افغان سرحد پر واقع 13 اضلاع میں بھی یہ مہم تین روز جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں 44 لاکھ 59 ہزار 01، سندھ میں 67 لاکھ 45 ہزار 198، بلوچستان میں 17 لاکھ 85 ہزار 59، پنجاب میں ایک کروڑ 81 لاکھ 611 اور اسلام آباد میں چار لاکھ 7 ہزار 47 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے