بلوچستان طباء کے 50 فیصد تعلیمی اخراجات وفاق ادا کرے گا،وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبا کے 50 فیصد تعلیمی اخراجات وفاق برداشت کرے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بلوچستان کے جو طلبا ء پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں ان کے 50 فیصد تعلیمی اخراجات وفاق برداشت کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اسکاپر شپ پر زیرتعلیم طلبا کے مسائل میرے علم میں لائے گئے۔ بلوچستان کے طلبا اب بغیر کسی پریشانی کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔