لاہور، جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ اور سوتیلی بہن کو قتل کردیا

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ستوکتلہ میں دہرے قتل کی واردات میں بیٹے نے اپنے والد اور سوتیلی بہن کو قتل کردیا۔ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بتایا کہ مقتول غلام حسین کا اپنے بیٹے علی عمران سے تنازع چل رہا تھا، جس پر ملزم علی عمران نے فائرنگ کرکے اپنے والد اور سوتیلی بہن ارزا کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

واقعے کے وقت مقتول اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔ باپ بیٹی دونوں کار میں سوار تھے کہ ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزم نے 8 سے 10 گولیاں چلائیں، جس سے باپ بیٹی دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ارزا گھر سے اسکول جارہی تھی۔ واقعے کے بعد کار سے لاش نکالی گئی تو بچی کے کندھے پر اسکول بیگ بھی تھا۔

پولیس نے جائے وقوع سے گولیوں کے 6 خول برآمد کرلیے۔دریں اثنا آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو تلاش کرکے جلد گرفتار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے