انسانیت کا رشتہ سب سے اہم اور مقدم ہے جسے ہم فراموش کر چکے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

باغبانہ خضدار(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ انہیں عوام کے درمیان رہنا پسند ہے جو انکی فطرت کے عین مطابق ہے اور نمود و نمائش اور پروٹوکول انکی فطرت میں شامل نہیں ہے عوام کے درمیان رہ کر اور ان سے قریبی تعلق سے ہی عوامی مسائل سے آگاہی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈھ سے بزریعہ سڑک کوئٹہ آتے ہوئے باغبانہ میں قومی شاہراہ پر واقع ہوٹل میں قیام کے دوران وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزراء میر محمد خان لہڑی میر نصیب اللہ مری عبدالرشید بلوچ اور نور محمد دمڑ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ سیکورٹی انتظامات بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام میں گھل مل گئے اور ان سے بلا تکلفانہ انداز میں حال احوال کیا اور انکے مسائل پوچھے وہاں موجود لوگ وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے اور انہوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ صرف آواران ہی نہیں بلکہ صوبے کے ہر حلقے کو اپنا سمجھتے ہیں اور انکے نزدیک تمام علاقوں کے عوام یکساں اہمیت رکھتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسانیت کا رشتہ سب سے اہم اور مقدم ہے جسے ہم فراموش کر چکے ہیں جسکی وجہ سے سماجی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ہمیں بحثیت مسلمان اور پاکستانی ایک دوسرے سے جڑے رہنے کی ضرورت ہے اتحاد و اتفاق کے زریعہ ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں عوامی مسائل کا بخوبی اندازہ ہے اور ہماری حکومت کی خواہش اور بھرپور کوشش ہے کہ تمام دستیاب وسائل عوامی مسائل کے حل اور انکی فلاح و بہبود کے لیے برؤے کار لائے جائیں اسکے ساتھ ساتھ لوگوں کے روزگار کا تحفظ کیا جائے جسکے لیے شاہراہوں سے چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے اور سرحدی تجارت کو وسعت دیتے ہوئے عوام کے لیئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ انکے بزریعہ سڑک خضدار تا کوئیٹہ کے سفر کا مقصد بھی علاقے کے عوام سے ملاقات اور سفری سہولتوں کا جائزہ لینا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاہراہوں پر چیکنگ کی آڑ میں مسافروں کو تنگ کرنے کی کسی بھی ادارے کو اجازت نہیں دی جائیگی اور شکایت کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی وزیراعلیٰ نے عوام سے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنی شکایت متعلقہ ڈی سی اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو بھجوائیں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے ساتھ چائے بھی پی اور انکی میزبانی سے لطف اندوز ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے