جمعیت کسی کی میراث نہیں، ہم سب اس کے وارث ہیں: حافظ حسین احمد

لاہور: جے یو آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جمعیت کسی کی میراث نہیں، ہم سب اس کے وارث ہیں۔ مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ آزادی مارچ کس کی یقین دہانی پر ختم کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) میں الگ گروپ نہیں، ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سینٹ کا ٹکٹ نہیں مانگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ آزادی مارچ کس کی یقین دہانی پر ختم کیا۔ پارٹی میں رہتے ہوئے ان کو چارج شیٹ کریں گے کیونکہ وہ جعمیت کے سینئر لیڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر خود فیصلے کرتے ہیں، جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ الیکشن کے موقع پر پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر بھی سینئر کا اعتراضات ہیں۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے خود اپنے من پسند رہنماؤں کا ایک گروپ بنا رکھا ہے جس سے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ناخوش ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہمیں آگے لگا کر خود لندن میں چھپ کر باتیں نہ کریں۔ میں ان کے بیانیے کا پہلے بھی مخالف تھا اور اب بھی ہوں، ماضی میں بھی کافی دھوکے کھائے اور اب کھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے