ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی بلاتفریق خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری

نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی زیر صدارت نصیرآباد میں سیلاب متاثرین کیلئے کام کرنے والی مختلف این جی اوز کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیلاب متاثرین کی امداد اور مستقبل قریب میں اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بحث مباحثہ کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عابد علی رند۔ اسسٹنٹ کمشنرز ڈاکٹر محمد آصف نواز اور کامران حسین مشتاق۔سکیورٹی انچارج غلام قادر رند سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ اس وقت متاثرین کی امداد کے بعد اب سیلاب ذدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں پر ضلعی انتظامیہ خصوصی توجہ دے رہی ہے اس لئے این جی اوز کو بھی چاہیے کہ وہ سیلاب متاثرین کو راشن کی فراہمی کے بجائے ان کے گھر بنائے جائیں تاکہ شروع ہونے والی سردیوں میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی بلاتفریق خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے جن این جی اوز کے پاس اب بھی راشن کا اسٹاک موجود ہے وہ سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں فراہمی کو یقینی بنائیں کوشش کریں کہ اپنے ڈونرز سے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیرات کرانے کے حوالے سے آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ راشن کے تھیلا مسئلہ کا حل نہیں اس سے لوگوں کے مسائل وقتی طور پر حل ہو رہے ہیں اب عملی طور پر اقدامات کی ضرورت ہے جس سے سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں آباد ہوسکیں عائشہ زہری نے کہا کہ تمام این جی اوز سکیورٹی کے لیے ایک دن قبل پولیس کو آگاہ کریں تاکہ پر امن ماحول میں ریلیف کا عمل مکمل ہو سکے ضلعی انتظامیہ نہیں چاہتی کہ خدانخواستہ جعفرآباد کی طرز کا واقعہ نصیرآباد میں بھی رونما ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے