کوئٹہ میں جشن عید میلاد النبی کا سیکورٹی پلان ترتیب دے د یا گیا ہے،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ملک بھر کی طرح بلو چستان بھر میں آج جشن عید میلاد النبی مذ ہبی جو ش وجزبے کے ساتھ منایاجا ئے گا، آج صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک موبائل سگنلز بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بلو چستان بھر میں آج جشن عید میلاد النبی مذ ہبی جو ش وجزبے سے کے ساتھ منایا جا ئے گا،12ربیع الاول کی مناسبت سے صوبے کے19اضلاع میں کل 13 جلوس نکالے جائیں گے جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے کوئٹہ میں 2000 ہزار پو لیس اہلکارتعینات ہوں گے جبکہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جشن عید میلاد النبی کا سیکورٹی پلان ترتیب دے د یا گیا ہے شہر کے تیرہ مقامات سے جلوس نکالے جائیں گئے۔ انہوں نے کہاکہ شہر بھر سے نکالے جانے والے جلوس باچا خان چوک پر اکٹھے ہونگے باچاخان چوک پر علما کرام اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالیں گئے جس کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہو گا جلوس باچا خان چوک،لیاقت بازار،جنکشن چوک،مسجد روڈ سے اپنے مقررہ راستوں پر نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں موبائل سروس بند رہے گی وزارت داخلہ کو مراسلہ تحریر کیا گیا ہے جلوس کیلئے پولیس اور ایف سی حکام سیکورٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔