ہم پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم دیکھناچاہتے ہیں،نواف بن سعید المالکی

اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم دیکھناچاہتے ہیں جلد بلوچستان کا دورہ کرکے وہاں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لیں گے چاہتے ہیں کہ ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان اور ریاض چیمبر آف کامرس کے مابین روابط کو بڑھایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے پیٹرن ان چیف حاجی غلام فاروق خلجی اور صدر حاجی عبداللہ اچکزئی کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے وفد میں سردار رحیم خلجی،سابق نائب صدر حاجی داؤد خلجی،اختر باچا اور حاجی طاہر بھی شامل تھے۔ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے پیٹرن ان چیف حاجی غلام فاروق خلجی اور صدر حاجی عبداللہ اچکزئی نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں بارے آگاہ کیا اور انہیں بلوچستان کے دورے کی دعوت دی اور بتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ سعودی حکومت بلوچستان میں صحت،تعلیم،پینے کے صاف پانی اور جدہ سے کوئٹہ براہ راست فلائٹس شروع کرنے بارے فوری اقدامات اٹھائے اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان ہر ممکن ساتھ دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے ضروری ہے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ اور ریاض چیمبر آف کامرس کے مابین روابط استوار کر کے انہیں مزید مستحکم کیا جائے۔اس موقع پر پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے وفد کے دورہ بلوچستان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد بلوچستان کا دورہ کرکے وہاں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ اور ریاض چیمبر آف کامرس کے دوطرفہ روابط کی بحالی کا یقین دلایا اور کہا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کی بزنس کمیونٹی کو وہاں موجود تجارتی مواقعوں بارے آگاہی حاصل ہو اس مقصد کیلئے تجارتی وفود کے دورے اور رابطے ضروری ہیں سعودی سفیر نے کوئٹہ میں عالمی معیار کا ایک اسپتال تعمیر کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ اس سلسلے میں اراضی کیلئے چیمبر آف کامرس ان کی معاونت کریں انہوں نے سعودی حکومت کے تعاون سے گوادر میں صاف پینے کے پانی کا جدید پلانٹ،کوئٹہ میں سکول کے قیام کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم کوئٹہ میں قونصلیٹ کے قیام اور کوئٹہ ٹو جدہ براہِ راست فلائٹس شروع کرنے کے سلسلے میں بھی اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت دنیا بھر اور خاص کر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کا خواہاں ہیں ہماری خواہش ہے کہ ہم بلوچستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائے یہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے معاشی خوشحالی کا موجب بنے گا اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبداللہ اچکزئی نے سعودی سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے