ہم نظر دوستوں کے شانہ بشانہ بلوچ قوم کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے،نواب رئیسا نی
کوئٹہ: چیف آف سراوان سا بق وزیر اعلیٰ رکن صو بائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسا نی نے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں کسی جماعت کے حمایت یافتہ اْمیدوار نہیں تھے بلکہ اتحادی تھے بی این پی (مینگل) اور جمعیت علماء اسلام کے اتحادی تھے اور اب بھی حزبِ اختلاف میں ہم دوستوں کے ساتھ اکھٹے ہیں یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہی،نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ کسی جماعت میں شمولیت کا ارادہ نہیں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوا اگر چاہتابرسراقتدار جماعت میں شامل ہو کر اقتدار میں آ سکتا تھا لیکن چاہتا ہوں کہ ہم نظر دوستوں کے شانہ بہ شانہ بلوچ قومی جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ڈی ایم کے دوستوں کے ساتھ جدوجہد میں شریک ہیں ہماری کوشش ہوگی مستقبل میں بھی ہم نظر دوست یکجا ہوں اور وفاق پاکستان میں قوموں کے حقوق کی جہد کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔