حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) حکومتی اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کرلیا۔

شہباز شریف کی زیر قیادت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمان، آفتاب احمد شیر پاؤ، اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی، انس نورانی سمیت اتحادی جماعتوں کے دیگر قائدین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم اور اتحادی کے ممبران پر مشتمل 2 کمیٹیاں تشکیل دے دیں، ایک کمیٹی پارٹی ترجمانوں اور دوسری قانونی ماہرین پر مشتمل ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ترجمانوں کی کمیٹی میں ہر جماعت سے ایک ایک رکن شامل کیا جائیگااور قانونی کمیٹی اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کے درمیان قانونی امور پر لائحہ عمل کی ذمہ دار ہوگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین اور قانون کی حدوں کو پھلانگ کر وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کو خبردار کیا کہ وہ عمران خان کے آلہ کار بن کر فساد کی راہ ہموار کرنے سے بازرہیں ورنہ آئینی لکیر پار کرنے پر قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے