ثناء بلوچ کی اسلام آباد میں ہائیرایجوکیشن کے چیئرمین سے ملاقات طلباء کودرپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے رخشان یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اسلام آباد میں ہائیر ایجوکیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے چئیرمن ایچ ای سی کو رخشان یونیورسٹی کے لئے تین سو ایکڑ زمین فراہم کرنے کے متعلق آگاہ کیا۔ جسے سراہتے ہوئے چیئرمین نے یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران اور صوبے کے دیگر تعلیمی اداروں میں طلباء کو درپیش دیگر مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دریں اثناء ۔ رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے چیئرمین ایچ ای سی کو مزید ،کہا کہ بلوچستان میں پہلے سے تعلیمی اداروں کی شدید کمی ہے، جہاں لوگ حصول علم کے لیے اسلام آباد اور ملک کے دیگر اعلی تعلیمی اداروں پر جاتے ہیں وہاں پر بھی انہیں بلوچ ہونے کے ناطے سوتیلی ماں جیسی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں کئی دنوں سے ہمارے طلباء طالبات اپنے جائز مطالبات تسلیم کروانے کے لیے بے سروسامانی کے حالت میں سراپا احتجاج ہیں ان کے مطالبات کو تسلیم کرکے انہیں حصول علم کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کا سب سے بڑی دلیل میں سے ایک یہ ہے کہ وہاں کہ طلباء و طالبات اعلی تعلیمی اداروں سے محروم حصول علم کے لیے دور دراز کا سفر یا دیگر صوبوں میں جانے کے لیے مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ناخواندگی بھوک افلاس اور احساس محرومی کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہاں مزید تعلیمی ادارے بنایا جائے اور علم و شعور کی شمع روشن کرنے والے پہلے سے موجود اداروں کو فعال کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ رخشان یونیورسٹی جس کا باقاعدہ قرارداد بلوچستان اسمبلی میں پاس ہوا تھا اسے عملی جامعہ پہنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہےانہوں نے کہا کہ سب کیپمس خاران میں مزید مضامین کی اجراء اور طلباء و اساتذہ کے لیے ہاسٹل کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر ہے۔