ترقیاتی منصوبوں میں درختوں کو بھی شامل کریں اورزیرتعمیرعمارتوں کے اطاطے میں درخت لگائیں،عبدالعزیز عقیلی

خاران(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے خاران کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں ائیرپورٹ پر کمشنر مکران سیف اللہ کھیتران،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی و دیگر سرکاری حکام نے استقبال کیا۔اس موقع پر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے زیرتعمیر کیڈٹ کالج ٹیکنکیل ٹریننگ سینٹر اور ضلعی کمپلیکس کا دورہ کیا،چیف سیکرٹری بلوچستان کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں درختوں کو بھی شامل کریں اور زیر عمارتوں کے اطاطے میں درخت لگائیں جو صدقہ جاریہ ہے۔عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،چیف سیکرٹری بلوچستان نے گرلز ڈگری کالج اور ڈی ایچ کیو شیخ زید ڈویژنل اسپتال کا بھی دورہ کیا اور اسپتال ذمہ داراں کو ہدایت کی عوام کو ہر ممکن علاج معالج کے لئے ادویات فراہم کی جائے اور اسپتال میں ایمرجنسی بنیادوں پر سرجی کا کام شروع کی جائے،چیف سیکرٹری نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا دورہ کیا ڈگری کالج میں گورننس پر لیکچر دی صوبائی حکومت بہترین طرزِ حکمرانی پر عمل کے لئے اقدامات کررہی ہیں صوبہ قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے ریکوڈک منصوبے سے صوبے کی تقدیر بدل جائے گی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے منصوبہ سے صوبے اور ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،صوبائی حکومت کالج میں طالبات کے لئے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کررہی ہے شہر کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،شہر کی امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا جائیگاشہر میں صفائی کی صورتحال کو بھی بہتر کیا جائے۔چیف سیکرٹری بلوچستان سے کمشنر آفس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی نمائندگان و علاقائی معتبرین نے بھی ملاقات کی اور انہیں علاقہ کے درپیش مسائل سے بھی آگاء کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے