وفاقی محتسب کی مداخلت،کوئٹہ کی رہائشی شہری کی گیس بل کے چالیس ہزارروپے سے زائد کا جرمانہ معاف

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں درخواست گزار نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے گھر کا میٹر اس کی اجازت کے بغیر اتارا گیا۔اور اس کی غیر موجودگی میں لیبارٹری ٹیسٹ کرکے اس پر چالیس ہزار سے زیادہ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ درخواست گزار نے گیس دفتر کے کئی چکر لگائے اور کی درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بالآخر درخواست گزار وفاقی محتسب کوئٹہ تشریف لایا اور درخواست دائر کی کہ گیس کمپنی نے اس پر ناجائز جرمانہ لگایا ہے۔درخواست موصول ہوتے ہی افسران نے انکوائری کی اور یہ بات سامنے آئی کہ حقیقی طور پر درخواست گزار کو ناجائز جرمانہ لگایا گیا۔وفاقی محتسب نے فوری طور پر احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بل کو درست کیا جائے۔جرمانہ معاف ہونے کے بعد درخواست گزار ریجنل آفس کوئٹہ آیا اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔کہ محض ایک مہینے میں درخواست گزار کا مسئلہ حل ہوگیا۔جو بظاہر ناممکن دکھائی دیتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے