مجالس جلسہ اورجلوسوں کے لئے ڈویژنل سطح پرانتظامات کرلئے گئے ہیں، کمشنر قلات

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی نے کہاہے کہ شانِ رحمت اللعالمین محافل مجالس جلسہ اور جلوسوں کے لئے ڈویژنل سطح پر انتظامات کر لئے گئے ہیں،قیامِ امن کے لئے حکمت عملی مرتب اور موثر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ضلعی ہیڈ کوار ٹرز اور تحصیلوں میں بارہ ربیع الاوّل کے جلوس اورجلسوں کو فول پروف سیکورٹی دینے کے لئے پلان تشکیل دیدیا گیا ہے،لیویز پولیس اور ایف سی کے جوان جلوس کے تمام روٹس اور جلسے کے مقامات کی کڑی نگرانی کی ذمہ داری نبھائیں گے،ضلعی سطح پرڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر آفیشلز اور سیکورٹی اداروں کے سربراہان بارہ ربیع الاوّل کے جلسے اور جلوسوں کی خود نگرانی کریں گے۔ یہ بات انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی کا کہنا تھاکہ ربیع الاول کا مہینہ اس لئے ماہ مقدس ہے کہ اس مہینے میں نبی رحمت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم دنیائے میں تشریف لائے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیرت و کردار اخلاق و اقدار کا عملی نمونہ امت کو دکھلایا،اتحاد و اتفاق انصاف اور صلہ رحمی کے اصول سکھلائے امیر و غریب کمزور و بالادست کا فرق ختم کرکے دنیاء میں خامو ش انقلاب برپاء کیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات و ان کی سنت پر عمل پیرا ہو کر آج معاشرے سے تمام مسائل کا خاتمہ ممکن ہے گروہی اختلافات کا خاتمہ اور مسائل کا حل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور پیغام میں مضمر ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا تقاضا یہی ہے کہ امت انفرادی وا جتماعی طو رپر ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرکے کامیابی و فلاح کار استہ متعین کردیں۔ کمشنر قلات ڈویڑن داؤد خان خلجی کا قلات ڈویڑن کے اضلاع میں بارہ ربیع الاول کے جلوس و جلسوں کے انتظامات و سیکورٹی پلان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بارہ ربیع الاوّل عید میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں اجتماعات کو سیکورٹی دینے اور اس روز قیام امن کے لئے موثر اقدامات کرلیئے گئے ہیں مذید اس سلسلے میں ضلعی ہیڈ کوارٹرزمیں تمام تر انتظامات بھی کیئے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے