سیلاب سے متاثرہ عوام کوریلیف پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے، نواب ثناء اللہ زہری

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پیر کو جھالاوان ہاؤس کراچی میں ممتاز قبائلی سیاسی سماجی شخصیت سردار زادہ میر ظفر علی خان ساسولی نے ملاقات کی ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال ملکی سیاست سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔میر ظفر علی خان ساسولی نے حالیہ سیلابی بارشوں کے بعد کی صورتحال سے نواب ثناء اللہ خان زہری کو آگاہ کیااورخضدار کی سیاست پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھا خضدار ذیدی سمیت دیگر علاقوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں عوام کو ریلیف پہنچانے کی ہرممکن کوششیں جاری ہے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سیاست کا محور ہی غریب عوام کی بحالی ہیں آنے والے بجٹ میں ذیدی سمیت دیگر علاقوں کے لئے مذید ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لئے ہرممکن کوشش کروں گا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے