حکومت واپوزیشن میں شامل پارٹیاں بلوچستان کی تباہی وبربادی، اوربدعنوانی میں برابرکے شریک ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ قوم نے قومی لسانی ودیگرپارٹیوں کو ووٹ دے کر دیکھ لیا کہ ان پارٹیوں نے عوام کے اعتماد کو دھوکا دیا اور ان کے کالے کرتوتوں سے آج پاکستان کرپشن کی دلدل قرضوں کی لعنت،غربت،مہنگائی،بے روزگاری،بد امنی میں گھراہوا ہے بلوچستان حکومت واپوزیشن میں شامل پارٹیاں بلوچستان کی تباہی وبربادی،بے روزگاری اوربدعنوانی میں برابرکے شریک ہیں۔جماعت اسلامی قوم کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے جماعت اسلامی قوم کی خیر خواہ دیانت پارٹی ہے انشاء اللہ قوم نے ساتھ دیا تو ترقی وخوشحالی کااسلامی سفر شروع ہوگا اور اسلامی نظام نافذ کرکے پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ جماعت اسلامی کو دیں جو ان کے دکھوں،مصیبتوں،سیلاب زدہ گان کی مدد،تعلیم و صحت میں خدمات سر انجام دے رہی ہے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تو انشا اللہ زمین و آسمان سے رحمت کے خزانے ابھل پڑیں گے انہوں نے کہا برسوں سے قوم کو سیراب دکھایا جا رہا ہے جو بڑا جاگیردار ہوتا ہے وہ کہتا ہے کہ وہ ہاریوں کا ہیرو ہے صنعتکار خوابوں کی تعبیر دکھاتا ہے اسٹیبلشمنٹ،بیورو کریسی انہیں ہیرو بناتی ہے اور قوم ان کے پیچھے چل پڑتی ہے۔اسی سیراب نے بجلی کی کمی کو دور کرنے کے لیے لوگوں کو قائل کیا کہ پاور پلانٹ لگا رہے ہیں دس سال بعد پتہ چلا کہ یہ پلانٹ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے ان کے زخموں پر مزید نمک پاشی کر رہے ہیں،قوم دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران طبقہ عیاشیوں شاہ خرچیوں میں مصروف عوام پر بوجھ بن گیا ہے۔حکمرانوں نے کوئی سادگی اختیار کی نہ شاہ خرچیوں میں کمی کیا جبکہ عوام پر ٹیکسزومہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں ہر طرف لوٹ مار جاری ہے حکمرانوں کے یوٹیلٹی بلز،پٹرول وشاہ خرچیوں کا بل غریب محب وطن عوام کی جیب سے وصول کیے جا رہے ہیں۔ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔جماعت اسلامی ان لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لیکر عوام کی حالت بدل کراسلامی نظام کے ذریعے خوشحالی،ترقی، امن لے آئیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے