آڈیو لیکس نے امریکی سازش کے بیانیہ کو بے نقاب کردیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے آڈیو لیکس نے امریکی سازش کے بیانیہ کو بے نقاب کردیا۔سوموار کے روز دوران پریس کانفرنس کہا کہ عمران خان نے کہا سائفر پر صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، سائفر آگیا تھا تو عوام کو کیوں نہیں بتایا کہ سازش ہورہی ہے، آپ نے ملک میں افرا تفری پیدا کی، اتحادی آپ کا ساتھ چھوڑ گئے۔

مریم اورنگزیب بولیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب پر ریکارڈ کام کیا، ایک طرف تو اس ملک کا وزیراعظم آڈیو لیکس پر کام کر رہا ہے۔ دوسری طرف ایک شخص ایک قسم کی کیفیت میں ہی مبتلا ہے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ نے سیاست اور اقتدار کی خاطر عوام کے ساتھ کھیل کھیلا، آپ نے اسپیکر ڈپٹی اسپیکر اور صدر پاکستان سے آئین شکنی کرائی۔ ایف آئی اے اس پر بھرپور تحقیقات کرے گی، اس معاملے کو منطقی انجام اور ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے