جامعہ گوادرکا شمارملک کے بہترین ابھرتے ہوئے اعلی تعلیمی اداروں میں کیا جا رہا ہے، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر
گوادر (ڈیلی گرین گوادر ) جامعہ گوادر کی دوسری سینڈیکیٹ کمیٹی اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر یکم اکتوبر 2022 کو جامعہ گوادر کے لائبریری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، پی ایس ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی ، رجسٹرار جامعہ گوادر دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد، قائم مقام کنٹرولر امتحانات مجاہد حسین، ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز، کامرس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر جان محمد ، ڈین فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر دھنی بخش تالپور اور ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر قمبر فاروق شرکت کی۔
جامعہ گوادر کے رجسٹرار نے اجلاس کا ایجنڈا غور و خوض اور فیصلے کے لیے ایوان کے سامنے پیش کیا۔ غور و خوض اور بحث کے بعد مختلف تعلیمی اور انتظامی معاملات کو حل کرنے کے علاوہ، ایوان نے سنڈیکیٹ کے پہلے اجلاس، اکیڈمک کونسل کے دوسرے اجلاس، مالی سال 2022-23 کے بجٹ تخمینوں کے لیے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے منٹس کے علاوہ سالانہ رپورٹ کی بھی توثیق کے علاوہ سابق کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور پی سی ون کے مطابق نئے تدریسی شعبوں کے علاوہ سی پیک سٹڈی سینٹر اور سمندری امور سے متعلق شعبے کے قیام کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کے آئینی اداروں کی میٹنگ بروقت منعقد کرنے اور یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق اُن کے کام کرنے کی وجہ سے جامعہ گوادر کا شمار ملک کے بہترین ابھرتے ہوئے اعلی تعلیمی اداروں میں کیا جا رہا ہے۔
وائس چانسلر نے مختصر وقت میں یونیورسٹی کی تیز رفتار ترقی کی کوششوں میں یونیورسٹی کے آئینی اداروں کے معزز اراکین کی بے مثال شراکت اور خدمات کو سراہا۔ سنڈیکیٹ کے معزز ممبران نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کے مفاد اور استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے ادارے کے اہم تعلیمی اور انتظامی معاملات کو متعلقہ اداروں کے فیصلوں کے مطابق حل کیا جا رہا ہے جس سے مزید ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔