بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، شہباز گل 6 اکتوبر کو عدالت طلب

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کو طلب کرلیا۔شہبازگِل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کو جج مقرر کیا گیا ہے جب کہ سماعت میں شہبازگل عدالت سے غیرحاضر رہے اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔سیشن کورٹ اسلام آباد نے اس مقدمے میں شہباز گِل کو طلب کیا ہے اور انہیں 6 اکتوبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔پولیس نے شہباز گِل کے خلاف چالان سیشن کورٹ میں پیش کردیا جس پر ٹرائل کے لیے شہباز گِل کی طلبی کا سمن جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے