کسان بھائیوں کے نقصانات کے فوری ازالے کیلئے فوری طور پر انہیں زرعی بیجوں کی فراہمی ضروری ہے،میراسداللہ بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زرعی بیجوں کی فراہمی سے متعلق منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت میراسداللہ بلوچ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب سے 50 لاکھ ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے متاثرہ زرعی علاقوں میں 8 لاکھ ایکڑ زرعی رقبے پر گندم کی کاشت کے لیے 62 ہزار ٹن سے زائد بیجوں کی ضرورت ہے جبکہ 5 لاکھ زرعی رقبے پر کاشت کے لیے 2550 ہزار ٹن سے زائد آئل سیڈز اور چنے کی کاشت کے لئے 6,517 ہزار ٹن زرعی بیجوں سمیت سورج مکھی اور دیگر زرعی اجناس کے لئے کل 71,181 ہزار ٹن زرعی بیجوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل سے آگاہ ہے جس کے لیے ہمیں وفاقی حکومت کے تعاون کی بھی اشد ضرورت ہے بلوچستان میں سیلابی بارشوں سے نقصانات بھی زیادہ ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والا زرعی شعبہ ہے انہوں نے کہا کہ کسان بھائیوں کے نقصانات کے فوری ازالے کیلئے فوری طور پر انہیں زرعی بیجوں کی فراہمی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بھی چھوٹے کسانوں اور کاشتکاروں کو زرعی بھیجوں اور کھاد پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے تاکہ متاثرہ اضلاع میں زرعی شعبے کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے