بلدیاتی انتخابات نے ہماری عوام میں پذیرائی کی دوبارہ تجدید کردی ہے،نوابزادہ میر رئیس رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے فرزندو جمعیت علماء اسلام کے رہنما نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل کردگاپ سے جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر کارکنوں، معتبرین اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات نے ثابت کردیا کہ کرد گاپ کے عوام کی بھرپور تائید و حمایت جے یو آئی اور نواب محمد اسلم خان رئیسانی کو حاصل ہے اور موجودہ انتخابات نے ہماری عوام میں پذیرائی کی دوبارہ تجدید کردی ہے مستونگ اور بالخصوص کردگاپ کے عوام شروع دن سے ہمارے ساتھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت نے کرد گاپ کے انتخابات میں مجموعی طور پر 2930ووٹ لئے جوکہ 17فیصد بنتے ہیں عوامی پینل نے 2208ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی نے 1293ووٹ لئے جبکہ نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلترتیب 414اور 367ووٹ لئے جوکہ صرف دو فیصد بتنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درج بالا عدد و شمار نے ثابت ہوگیا کہ جمعیت آج بھی پاپولر جماعت ہے انہوں نے کہاکہ ہم بے جا منافقت اور پروپیگنڈہ کی بجائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے بھرپور کامیابی کا سہرا ٹکری خلیل احمد سرپرہ، حاجی عبدالعزیز سرپرہ، جے یو آئی کے رہنماؤں و کارکنوں، قبائلی و سیاسی عمائدین کے سر جاتا ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ کامیابی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے