ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا سے ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کوئٹہ کے وفد کی ملاقات علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا سے ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کوئٹہ کے وفد کی ملاقات علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا حامد لطیف سے جمعہ کو ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری راجہ عرفان اور سینئر صحافی محمد اجمل کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے ایم ڈی واساکو علاقے میں پانی کی کمی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔وفد نے سیلاب کے بعد ریلو ے سوسائٹی میں پانی کی لائنوں کی مرمت اور تبدیلی کے حوالے سے بھی درخواست کی انہوں نے کہا کہ ریلوے سوسائٹی میں مقیم افراد کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا نے کہا کہ واسا کوئٹہ شہر کو گزشتہ25سال سے پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کے لئے کوشاں ہیں شہر میں پانی کی قلت کو دور کر نے کے لئے سینکڑوں غیر فعال ٹیوب ویل اور واٹر سپلائی اسکیمات کو فعال کردیا گیا جبکہ یہ کام اب بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے سوسائٹی کے مکینوں کے مسائل حقیقی ہیں انکے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس موقع پر ایم ڈی واسا نے ریلوے سوسائٹی میں نیا ٹیوب لگا کر پانی کی سپلائی یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔