عمران خان کے بے بنیاد الزامات آج جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے،سردار یعقوب خان ناصر
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے عدالت کا ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز شریف اور انکے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو باعزت بری کرنے پر دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بے بنیاد الزامات آج جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے انکی بے گناہی سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف سمیت تمام لیگی رہنماوں کے خلاف کیسز جعلی اور بے بنیاد بنائے گئے جنکا مقصد صرف مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانا اور سیاسی میدان سے آوٹ کرنا تھا لیکن اللہ پاک حق اور سچ کو ایک روز ضرور ثابت کرتا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ حق وسچ کی جیت ہے ہمیں آپنے آزاد عدلیئے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو صرف اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے بنیاد پر عمر بھر کیلئے نااہل کیا گیا عدالت کے اس فیصلے کو تاریخ کسی صورت معاف نہیں کریگی ہم کرپشن کے خلاف خود لڑ رہے ہیں عمران خان اسی فیصد جھوٹ بولتے ہیں الزامات کی سیاست پر وہ اقتدار تک رسائی چاہتے ہیں جس میں وہ قومچکے سامنے جلد بے نقاب ہونگے وہ نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کے ساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جو بدتمیزی کی اسکے خلاف جلد کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی باپ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور یہ اراکین اسمبلی کا اختیار ہے کہ وہ جب چاہیں تبدیلی لاسکتے ہیں ہمارا چونکہ اسمبلی میں کوئی رکن نہیں ہے لہٰذا ہمارا اس سے کوئی واسطہ نہی مسلم لیگ(ن)تمام اراکین اسمبلی کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایک سال بعد ہونگے پہلے سیلاب متاثرین کی بحالی ہمارے لئے ایک اہم چیلنج ہے الیکشن مردم شماری حلقہ بندیاں اور انرخابی اصلاحات تک بے معنی تصور ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صاف وشفاف الیکشن کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمتوں میں اٹھارہ روپے تک کی کمی کا امکان ہے بجلی کے بلوں میں بھی بدتریخ کمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں مہنگائی کا ایشو اپنی جگہ ایک حقیقت ہے جس سے انکار ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انکے تجربے کے بناء پر ملک میں مہنگاء میں کمی لائی جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اس مرتبہ ایک نئے جوش وجزبے اور عزم کے ساتھ حصہ لونگا اور ممکن ہے کہ پی ڈی ایم میری بھر پور سپورٹ کریگی اگلی حکومت ہم ہی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے گورنر کی خبر صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے بلوچستان میں گورنر کیلئے پہلے میرے نام پر اتفاق ہو گیا تھا لیکن میاں نواز شریف نے پشتون خوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کیاصرار پر انھیں یہ عہدہ دیا گیا جس پر میری رضامندی شامل تھی ہم نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون اور انکا احترام کیا ہے مشرف نے مجھے میاں نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کے بدلے گورنر بلوچستان بننے کی پیشکش کی تھی لیکن میں اس کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ضمیر کے مطابق نواز شریف کا ساتھ دیا اور زندگی کے آخری لمحے تک انکا ساتھ دیتا رہونگا۔