عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ قانونی قرار

اسلام آباد: کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کو قانونی قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے وزیراعظم کے گھر کے نقشے کی منظوری دی اور انہیں 12 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کر دی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے گھر کو ریگولرائز کرانے کے لیے 2018 میں درخواست دی تھی، اکتوبر 2018 میں اتھارٹی نے ان کی درخواست پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ان سے مزید معلومات فراہم کرنے کا کہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے