سرجن ناصراچکزئی کے شہید بیٹوں کا صدمہ ناقابل برداشت ہے، پشتونخوامیپ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی سینئر نائب صدر محمد عیسیٰ روشان، نائب صدر یوسف خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر خامد خان اچکزئی، مجید خان اچکزئی، فقیر خوشحال کاسی،قادر آغا، علاوالدین کولکوال، سید شراف آغا، سردار امجد ترین، خوشحال کاکڑ، اٹل خان اچکزئی، ضلعی سیکرٹری چمن صحبت خان اچکزئی، سینئر معاون سیکرٹری کریم خان ناظم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں آرتھوپیڈک سرجن ناصر خان اچکزئی کے فرزندوں کے اندوھناک وحشیانہ اور سفاکانہ قتل پر گہرے رنج ودکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں ڈاکٹر ناصر خان اچکزئی اور تمام خاندان سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔