حالیہ مون سون بارشوں سے متاثر خاندانوں کی بروقت مدد کے لئے ریلیف کیمپ منعقد کیا گیا

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ صاحب کی ہدایات پر حالیہ مون سون بارشوں سے متاثر خاندانوں کی بروقت مدد کے لئے ریلیف کیمپ منعقد کیا گیا۔لورالائی پولیس نے حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ غریب خاندانوں کی مدد کیلے 03 ستمبر 07 ستمبر تک 4 روزہ ریلیف کیمپ لگائی،4 روز ریلیف کیمپ میں لورالائی پولیس نے 3 مرحلوں میں ٹوٹل 481 مستحق غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کی لورالائی پولیس ریلیف کیمپ میں پہلے مرحلے میں ہندو برادری، انجمن تاجران، اور مخیر حضرات کے تعاون سے 114 گھرانوں میں راشن تقسیم کی.لورالائی پولیس ریلیف کیمپ میں مونال فاونڈیشن اسلام آباد کی تعاون سے 170 گھرانوں میں راشن تقسیم کی. لورالائی پولیس چار روزہ ریلیف کیمپ میں نقد 5 لاکھ 60 ہزار روپے جمع ہوئے تھے.لورالائی پولیس ریلیف کیمپ میں جمع کیے گئے رقم سے 197 گھرانوں کی راشن بیگ تیار کی.لورالائی پولیس ریلیف کیمپ کے تیسرے مرحلے میں 27 ستمبر کو 197 غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کی.پولیس ریلیف کیمپ میں تعاون کرنے والے انجمن تاجران، دکانداران. ہندو برادری، مخیر حضرات، سوشل ورکر، پریس کلب لورالائی کے صحافیوں و تمام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہو.ہمارے پولیس ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں اپنی محنت سے ریلیف کیمپ کامیاب بنائی اور 3 مراحل میں غریب اور مستحق خاندانوں راشن تقسیم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے