ایس ڈی او واپڈا کے بیٹے نے بہن کا گلا کاٹ کر مار ڈالا

اسلام آباد: تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں ایس ڈی او واپڈا کے بیٹے نے بہن کا گلا کاٹ کر مار ڈالا۔

اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں عظمیٰ میر نام کی خاتون کو اس کے بھائی نے گلا کاٹ کر مار ڈالا۔ مقتولہ عظمی میر کے والد محمد میر واپڈا میں ایس ڈی او ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عظمی میر مقامی اسکول میں استانی تھیں جب کہ ان کے والد واقعے کے وقت اپنے آبائی گاؤں گئے ہوئے تھے۔ مقتولہ کا بھائی عادی نشئی ہے، نشے کے لیے رقم نہ دینے پر اس نے اپنی بہن کو قتل کیا۔ نشئی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے