بلور خاندان کی قربانیاں پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ یادرکھی جائیگی،اے این پی
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں شہید پشتون خوا بشیراحمد بلور کوان کی آٹھویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بشیر بلور جیسے بہادر نڈر سیاسی رہنما مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں وہ صوبہ پشتون خواباالخصوص اہلیان پشاور کیلئے جان تو قربان کرگئے لیکن دہشت گردوں کے سامنے سرنڈر ہونے کے بجائے دیدہ دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے نہ صرف وہ بلکہ ان کے بڑے صاحبزادے ہارون بلور بھی اسی راہ پر چلتے ہوئے اپنے عظیم باپ کے نقش قدم پر ثابت قدم رہے بلور خاندان کی پشتون قومی تحریک میں قربانیاں تاابد یادرکھی جائیگی منگل22دسمبرکو صوبہ بھر کے باچاخان مراکز میں انکی یادمیں ریفرنسز منعقد ہوں گے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جار ی کردہ صوبائی بیان میں شہید بشیر احمد بلور کی آٹھویں برسی کے موقع پر ان کی لازوال قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلور خاندان کی قربانیاں پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ یادرکھی جائیگی شہدا کی ایک لمبی فہرست بلور خاندان سے تعلق رکھتی ہے حاجی غلام احمد بلور کے صاحب زادے شبیر بلور سنیئر وزیر بشیراحمد بلور اور اے این پی کے صوبائی ترجمان ہارون بلور شہدا کی فہرست میں شامل ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بشیر احمد بلور سمیت ہزاروں شہدا نے جن مقاصد کے حصول کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے وہ گھمبیر صورتحال آج بھی درپیش ہے پشتونوں کی قتل عام میں کوئی کمی نہیں آئی سانحہ اے پی ایس سانحہ 8اگست پشتونوں کی مستقبل پروار کے طور پر یاد رکھے جائینگے یہ تمام تر صورتحال پشتونوں سے ادراک کرنے کا تقاضا کرتاہے بیان میں تمام اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ وہ منگل22دسمبر کو باچاخان مراکز میں ان کی یاد میں منعقدہ ریفرنسز میں بھرپور شرکت کریں