پاکستان کارڈیک سوسائٹی بلوچستان کےزیراہتمام امراض قلب سے بچاؤکاعالمی دن29ستمبرکو منایا جائے گا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کارڈیک سوسائٹی بلوچستان زیر اہتمام امراض قلب سے بچاؤ کا عالمی دن 29ستمبر کو بی ایم سی ہسپتال میں منایا جائے گا۔ اگر مرض پرقابو نہ پایا گیااور ترقی پذیر ممالک کے بسنے والوں نے اپنا طرز زندگی نہ بدلا تو 2030ء تک سالانہ 23ملین لوگ امراض قلب کے باعث ہلاک ہونگے۔اس وقت سالانہ 6لاکھ لوگ امراض قلت میں مبتلاء ہو رہے ہیں۔ دل کی بیماری سے آگاہی اور لوگوں کو اس سے بچاؤ کے لئے پاکستان سمیت پوری دنیا ولڈ کاڈیک فیڈریشن کی اپیل پر آج امراض قلب کا عالمی دن منارہی ہے سروے کے مطابق پوری دنیا میں سالانہ 17.3ملین لوگ جن میں نوجوان درمیانی عمر کے لوگ عورتیں اور مرد شامل ہیں زندگی کی بازی ہار جا تے ہیں جبکہ دل کے مرض میں اضافہ کی شرخ سالانہ 6لاکھ افراد کی اس میں مبتلاء ہونا بتائی جاتی ہے سروے کے مطابق اگر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے بسنے والوں نے اپنا طرز زندگی نہ بدلا اور خوراک میں تبدیلی نہ کی تو 2030ء تک امراض قلب کے باعث سالانہ 23ملین لوگ مر جائے گے جو ایک تشویشناک صورتحال ہے پاکستان کارڈیک سوسائٹی بلوچستان زیر اہتمام امراض قلب سے بچاؤ کا عالمی دن29ستمبر کو بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں منایا جا ئے گا صبح 9بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک فری کیمپ لگایا جائے گا جس میں شوگر،کولیسٹرول اور بلڈ پریشر اور موٹاپے کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے اور مریضو ں کو فری ادویات فراہم کی جائے گی۔ ساڑھے گیارہ بجے سول ہسپتال میں سول ہسپتال شعبہ کارڈیک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین اچکزئی کی سربراہی میں واک کی جائے گی جبکہ 12بجے کاڈیالوجی ڈیپارمنٹ میں عوام اور امراض قلب سے متاثرہ مریضوں کی آگاہی کے لئے مختلف ماہرامراض قلب پروفیسر جلال الدین، پرنسپل بی ایم سی ظاہر خان پروفیسر خالد شاہ پروفیسر عابد امین خان۔ڈاکٹرظفراللہ۔ڈاکٹر ر یاض الدین اور ڈاکٹر فرحان فیصل لیکچر دے گے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری صحت حافظ طاہر ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے