غربت اور افلاس کی وجہ اربوں کی منی لانڈرنگ ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ دھیلےکی نہیں، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

منی لانڈرنگ ریفرنس کیس، جج نیب کے گواہ پر برہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں غربت اورافلاس کی وجہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ مضاربہ کیس میں اسلامی سرمایہ کاری کے نام پرمعصوم لوگوں کو لوٹاگیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کوشرعی منافع کا لالچ دے کرعمربھرکی جمع پونجی سے محروم کردیا گیا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ مضاربہ کیسز ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی احسان اوراس کے ساتھیوں کو10 سال کی سزا اور10 ارب روپے جرمانہ ہوا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ قائداعظم نے رشوت ستانی اوراقربا پروری کو بڑامسئلہ قراردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ وائٹ کالرکرائمز اوراسٹریٹ کرائمزمیں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب اقوام متحدہ کی بدعنوانی کے خلاف کنونشن کے تحت فوکل ادارہ ہے۔شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس: پاپڑ والا، کباڑی، چپڑاسی کے بعد دودھ والا بھی سامنے آ گیا

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب سارک ممالک کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے