نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے این اے 265 کے جلد سماعت کیلئے عدالت عظمیٰ میں ایک اور درخواست جمع کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 کے کے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے عدالت عظمیٰ میں ایک اور درخواست جمع کرا دی۔ گزشتہ روز نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے وکیل سید رفاقت حسین شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کراتے ہوئے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265پر دوبارہ انتخابات کرانے کے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کو سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے27دسمبر2019کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جو عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے قومی اسمبلی کی اپنی نشست سے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ درخواست گزار قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتا جس کے بعد سپیکر نیشنل اسمبلی نے مورخہ 08جون 2022کو انکا استعفیٰ آگے بھجوا دیا جو کہ اس درخواست کیساتھ منسلک ہے۔انہوں نے استدعا کی ہے کہ قاسم سوری کے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش کردہ استعفیٰ کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائرانکی درخواست کو خارج کیا جائے یا پھر بے نتیجہ تصور کیا جائے یا پھر میرٹ کی بنیاد پر اس درخواست پر فیصلہ کیا جائے تاکہ قانون کے تقاضے پورے ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے