بلوچستان: غیر معیاری و ملاوٹ شدہ دودھ کی بڑی مقدار پکڑی گئی

کوئٹہ:بلوچستان پنجاب بارڈر پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ناقص و ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی و فروخت کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان لائے جانے والے غیر معیاری و ملاوٹ شدہ دودھ کی بڑی مقدار پکڑ لی۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے پنجاب سے دو گاڑیوں میں لائے جانے والے ناقص دودھ کو موقع پر ٹیسٹ کیا جو غیر معیاری و ملاوٹی پایا گیا۔

کارروائی کے دوران برآمد ہونے والا 380 کلوگرام ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ملاوٹی اور ناقص دودھ کی خرید و فروخت کے تدارک کے لیے آپریشنز کے ساتھ ساتھ مؤثر اور دیرپا حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے