سکھر: 6 کروڑ 44 لاکھ کی کرپشن، 26 افراد کیخلاف ریفرنس دائر

سکھر: سندھ کے شہر سکھر کی احتساب عدالت میں ٹاؤن کمیٹی ٹھری میرواہ میں 6 کروڑ 44 لاکھ روپے کی کرپشن کے معاملے میں 4 افسران سمیت 26 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق احتساب عدالت سکھر نے ریفرنس منظور کر کے کیس کی سماعت 6 جنوری کو مقرر کر دی ہے۔نیب کے ذرائع کے مطابق مذکورہ 26 ملزمان پر ترقیاتی کاموں میں جعلی بل بنا کر کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے