ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثہ،شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہرنائی میں فلائنگ مشن کے دوران حادثہ کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شہداء کی نماز جنازہ گیریژن ڈگری کالج کوئٹہ میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر بلوچستان ،سینیر فوجی و سول افسران نے شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہدا کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لئے آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آبائی علاقوں میں شہداء کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔